کرپشن اور لوٹ مارنے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی‘ جمشید دستی

Sep 16, 2016


ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
جڑیں کھو کھلی کر کے رکھ دی ہیں جب تک کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف عملی طور پر گھیرا تنگ نہیں ہو گا اور لوٹ مار کی دولت واپس نہیں لائی جائے گی ملک خوشحال نہیں ہو گا ابتدائی مرحلے میں عوامی راج پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے بہت جلد تاریخی جلسہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے دوسرے روزملتان میں کارکنوں کی جانب سے دیئے گئے استبالیہ میں کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے غریب عوام کو سوائے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج 69برس گزرنے کے بعد بھی محرومیوں کا شکار ہیں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل نے گھیرے میں لے رکھا ہے بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں اور خودسو زیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اقتدار میں اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے سیاستدان مفادات کی سیاست کر رہے ہیں پانامہ لیکس نے شریفوں کی شرافت کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی عوامی طاقت سے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف بھرپور انداز میں جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف بھی آ پریشن کیا جا ئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا فرق ظاہر ہو جا ئے گا ۔

مزیدخبریں