پولیس تھانہ منکیرہ اور سرکل کوٹ ادو کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ شراب ‘ چرس برآمد ‘12 افراد گرفتار

پولیس تھانہ منکیرہ اور سرکل کوٹ ادو کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ شراب ‘ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آئی جی پنجاب کی سخت ہدایات ،ڈی پی او مظفر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

گڑھ کے حکم پر سرکل کوٹ ادو میں عید کے تینوں روز بھی منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری رہا،سینکڑوں لیٹر دیسی شراب ،چرس، برآمد کرکے 11شراب فروش گرفتار کرلئے۔ تفصیل کے مطابق عیدالاضحی پر شراب کی سپلائی روکنے اور شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب بھر کی پولیس کو سخت ہدایات جاری کی تھیں جس پر عید کے روز ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک کے حکم پر سرکل پولیس کوٹ ادو ان ایکشن رہی اور عید کے دنوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر شراب فروشوں دایہ چوکھا کے محمد افضل جتوئی بھیڈیں والا کے جاوید مشوری ،موضع پتل شرقی کے محمد رفیق تھتھل ،مظہر اقبال تھتھل،پتل شرقی کے عمر فاروق چانڈیہ،جاوید اقبال تھتھل،بستی پتل کے ناصر گاذر پتی نائچ کے غلام اکبر نائچ اور ٹھٹھی حمزہ کے اللہ ڈتہ ڈاہر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3سو 28لیٹر دیسی شراب جبکہ 5سو لیٹر لہن شراب برآمد کرلی ،جبکہ پولیس سرورشہید نے دوران اپریشن چک نمبر590ٹی ڈی اے کے محمد حسین رند کو گرفتارکرکے 3سو گرام چرس اور فروختگی کی رقم ایک ہزار برآمد کرلئے ،پولیس کوٹ ادو نے اپریشن کے دوران شراب پی کر غل غباڑہ کرنے والے فیصل عباس بریار اور وجاہت کھوکھر ،اصغر کھوکھر کو گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کرکے شراب فروشوں کو حوالات میں بندکردیا ہے۔ پولیس تھاہ منکیرہ کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،نواحی علاقہ گوہر والا سے ملزم نصر اللہ پشیہ 700بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ،دوسری کاروائی میں چک نمبر 1رکھ موج گڑھ سے ایک شخص ضیا ء اللہ گرفتار ،اسلحہ ناجائز پسٹل30بور مع 5ضرب کارتوس برآمد علیحدہ علیحدہ مقدمات درج ،ایس ایچ او تھانہ منکیرہ رفاقت ورک کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے تحصیل منکیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ گوہر والا کے رہائشی نصر اللہ پشیہ کے گھر ری کر کے 700بوتل شراب برآمد کر کے ملزم نصر اللہ کو حراست میں لے لیا دوسری کاروائی میں چک نمبر1رکھ موجگڑھ سے مشکوک شخص مسمی ضیا ء اللہ کو حراست میں لیا جامع تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور مع5ضرب کارتوس برآمد ہوئے اسی دوران پانچ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے بندوقیں برآمد ہوئیں جنہیں لائسنس پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا ہر دوملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -