گورنر رجوانہ سے میاں چنوں‘ خانیوال یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات‘ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

گورنر رجوانہ سے میاں چنوں‘ خانیوال یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات‘ تنظیمی امور ...

  

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی)میاں برادارن بحرانوں پہ قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔تمام شعبہ ہائے زندگی میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔صحت ،تعلیم ،دفاع یعنی تمام شعبوں میں میاں برادان کی ٹیم قوم کی توقعات پہ پورا اتر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈاکٹر غزالہ شاہین صدر مسلم لیگ تحصیل میاں چنوں اور میاں غلام شبیر ساقی ضلعی صدر یوتھ ونگ خانیوال کی قیادت میں آنے والے وفد سے کیا۔ گورنر پنجاب نے مسلم لیگ کی بیش بہا خدمات پر ڈاکٹر غزالہ وائیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔اور مسلم لیگ کی تنطیم سازی سے لیکر ورکرز کو فعال رکھنے تک تمام مراحل میں سرخروئی کو ڈاکٹر غزالہ شاہین کی اعلی سیاسی تربیت کا نتیجہ قرار دیا،ضلعی صدر یوتھ ونگ شبیر ساقی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کا واویلا بے بنیاد ہے،ملاقات کرنے والوں میں میاں چنوں اور خانیوال کے یوتھ ونگ کے نوید اکرم،نعمان ٹیپو، فیضان شمیم ،یسین بھٹی،بلال ادریس اور ڈاکٹر رمضان جاوید شامل تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -