سرائیکی صوبہ کا مطالبہ تعصب پر مبنی نہیں،غلام فرید کوریجہ

سرائیکی صوبہ کا مطالبہ تعصب پر مبنی نہیں،غلام فرید کوریجہ

  

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ غلام فرید کوریجہ نے ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سندھ ،بلوچستان سرائیکی وسیب اور ملک بھر سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی بالادستی میں نظام کی تبدیلی ناممکن ہے صرف چہروں کی تبدیلی ہوسکتی ہے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کو مکمل شفاف تحقیقات کرنی چاہیں غیر جمہوری انقلاب کو مسترد کرتے ہیں سرائیکی صوبہ کا مطالبہ تعصب پر مبنی نہیں جبکہ خطہ کے عوام کا تاریخی ثقافتی حق ہے سندھ بلوچستان خیبرپختونخواہ اور سرائیکی وسیب کے عوام کا کیا جرم ہے کہ لاہور برانڈ بیوروکریسی جیسا فرسودہ نظام رائج ہے خواجہ فریدؒ نے دھرتی سے محبت کا پیغام دیکر موجودہ سرائیکیوں کی شناخت اور حقوق کی تحریک کی بنیاد رکھی ۔میر آصف بگٹی ،قاری عابد سلطانی ،ابرار قریشی ،قاری خورشید احمد رضا ،مصالحتی کونسل کے چیئرمین اسماعیل بخاری ،طفیل مزاری ،سعید مزاری ،رانا ارشد ،اللہ ڈتہ بدنام ،سردار خان لنڈ ودیگر صوبوں سے وفود نے ملاقاتیں کیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -