بہاولپور چڑیا گھر میں 2افراد جھلس گئے ‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تحقیقاتی آفیسر مقرر

بہاولپور چڑیا گھر میں 2افراد جھلس گئے ‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تحقیقاتی آفیسر مقرر

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورچڑیاگھر میں عیدکی وجہ سے سیاحوں کاجمغفیر تھا کہ جنریٹر میں پٹرول ختم ہوگیا چڑیاگھرکے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

دوآپریٹرمحمدخالد اورقمر موقع پرموجود تھے انہوں نے چلتے ہوئے جنریٹرمیں پٹرول ڈالنے کی کوشش کی جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اس کے بعدبھگڈر مچ گئی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پایا جبکہ موقع پرموجود جنریٹر آپریٹر محمدخالد اورقمربری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طورپر بی وی ایچ داخل کرادیاگیا۔ جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہربتائی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار کی ہدایت پر چڑیا گھر بہاول پور میں جھولوں کے ساتھ منسلک جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث متاثرہ ملازمین کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں دونوں ملازمین کو سی ایم ایچ بہاول پور بھیج دیا گیا۔ڈی سی او نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے ڈی سی او آفس کو رپورٹ پیش کریں تاکہ قواعد وضوابط کے مطابق ذمہ داران کے خلاف ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -