یزمان گرڈ کی اپ گریڈیشن سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی‘ خالد محمود ججہ

یزمان گرڈ کی اپ گریڈیشن سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی‘ خالد محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی یزمان )نامہ نگار(یزمان گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لئے چائنہ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
کی فرم کی جانب سے وصول ہونے والے ٹینڈرز منظور کر لئے گئے۔ جبکہ 132کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا ٹھیکہ ایک پا کستانی فرم کو دے دیاگیا ہے جو ور کنگ لیٹر ملنے پر فوری کام شروع کر دے گی۔ ان میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد قائد اعظم سولر پارک کو یزمان گریڈ اسٹیشن سے منسلک کر دیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار پارلیمانی سیکریٹری برائے آب پاشی خالد محمود ججہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو فضل اللہ درانی اور انجینئر محمد عمران بھی مو جود تھے۔ خالد محمود ججہ نے کہا کہ یہ دو نوں میگا پراجیکٹ تقریباً ایک ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔یزمان گرڈ کے قائداعظم سولر پارک سے منسلک ہو جانے کے بعد تحصیل یزمان کے لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، اوور وولٹیج کی کمی جیسے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔ جس سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست والے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
خالد ججہ