وسیب کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے سرائیکی صوبہ ضروری ہے، علی رضا دریشک

وسیب کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے سرائیکی صوبہ ضروری ہے، علی رضا دریشک

  

جام پور(نامہ نگار)ن لیگ کی بادشاہت میں عوام عدم تحفظ کا شکار۔ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 24ستمبر کے فیصلے کو حتمی شکل دے کر بھرپور تحریک چلائیں گے ۔ سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے ۔سرائیکی وسیب کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے سرائیکی صوبہ کا قیام از حد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بیرسٹر سردار علی رضا خان(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

دریشک نے گذشتہ روز دریشک ہاؤس جام پور میں عید الا ضحی کے موقع پر سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمدخان رند ، رسول بخش خان رند،عبدالرزاق راجہ،شاہد ملک ایڈووکیٹ، اشفاق قادر خان لغاری، خواجہ بخش لاڑ، ملک رحمن اقبال آرائیں، ڈاکٹر فیض الحسن گدارا، حاجی طفیل ندامانی، ملک طالب حسین کھوکھر، عبیدخان رند، ملک سہیل اعجاز جکھڑ،ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، حافظ عبدالرزاق میؤ، مرتضیٰ قریشی، اے آزاد جکھڑ،کاشف خان لغاری، محبوب احمد جکھڑ، مہار فاضل سیال، سردار اقبال خان ٹھمبر، مہار محمد رفیق سیال، حافظ شاہد سومرو ایڈووکیٹ ،حافظ عبدالرزاق میو،مہار اللہ نواز، ملک سیف اللہ اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔سردار علی رضاخان دریشک نے کہا کہ ضلع راجن پور کو پنجاب کا آخری ضلع کی ترقی کا بجٹ لاہور میں میٹروبس جیسے منصوبو ں پر لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2010 کے خونی سیلاب کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ جام پور شہر کو کھنڈرات کی شکل میں بدل کررکھ دیا گیا ہے جس سے ماڈل سٹی کاخواب ایک خواب بن کررہ گیا ہے۔ بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے پورے شہر میں گٹروں کازہریلاپانی جوڑوں کی شکل اختیار کرگیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایم پی اے بیرسٹر علی رضاخان دریشک نے رند ہاؤس جام پور میں عمائدین علاقہ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد خان رند، ناظم سٹی جام پور ملک محمد اقبال آرائیں ،الحاج غلام رسول رند،ڈاکٹر ارشاد اللہ کلیم درانی،ملک عنایت حسین ماڑھا، مرزاتصدق حسین، حاجی ملک رمضان ببر، رانا قدیر احمد، سہیل خان دریشک، طارق خان گوپانگ، ملک طارق کٹ، عمران خان رند، محمد اصغر شاد، عبید اللہ درانی، رانا محمد ناصر ایڈووکیٹ، ملک محمد یوسف آرائیں،شاہدلشاری،محمد وقار رند،محمد عبید اللہ خان رند، سردار احمد نواز خان گلفاد، عصمت اللہ خان الکانی، غلام مصطفےٰ حجانہ،محمد سلیم گڑ والا، محمد حنیف خان دریشک ،راناندیم نون، کلیم اللہ خان رند، شمس الدین دریشک ، حاجی دلدار خان دریشک ، حاجی عبدالغفور ، حبیب اللہ سیاچ ودیگر بھی موجود تھے۔

علی رضا دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -