’’پاکستان‘‘ ملتان کے پروڈکشن انچارج جان محمد قاسم میؤ انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت
ملتان (سٹی رپورٹر) روزنامہ پاکستان ملتان کے پروڈکشن انچارج جان محمد قاسم مےؤ حرکت قلب بند ہونے کے باعث دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ہیں
(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
مرحوم کی نماز جنازہ ان آبائی علاقے قصبہ وطنہ رائے ونڈ میں ادا کی گئی جس میں سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ذولفقار احمد ، سہیل چوہدری ، ایاز خان، عطا ء اللہ ، نعیم نور ، وقاص احمد ، فارو ق میو،عبد القیوم ، خالد میو ، آس محمد میو، محمد رمضان ، محمد الیاس ، حفیظ الرحمن ،محمد راشد میو سمیت دیگر نے شرکت کی، مرحوم گذشتہ 12سال سے روزنامہ پاکستان سے وابستہ تھے مرحوم نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔