حکومتی پالیسی کے باعث تاحال دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ ہوسکا،ساجد نقوی

حکومتی پالیسی کے باعث تاحال دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ ہوسکا،ساجد نقوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ حکومت کی بیلنس پالیسی کی وجہ سے ابھی تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں بلا جھجھک کاروائیاں کر رہے ہیں ان انسانیت کے دشمنوں کو (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کوئی روکنے والا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شیعہ علما کونسل ضلع ملتان کے صدر علامہ کاشف ظہور نقوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ حکومت کی ناقص اور بیلنس پالیسی کی وجہ سے پاکستان سے محبت کرنے والے پریشان ہیں حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے شریف شہریوں کی پریشان کرنا شروع کر دیتی ہے جس سے دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں حکومت دہشت گردی کے حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ عوام دہشت گردوں کا اصل چہرہ پہنچان سکیں انہوں نے کہاہے کہ ملکہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ وحدت کی بات کی ہے کیونکہ کہ تمام مسالک میں وحدت ہوگی تو پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی علامہ ساجد علی نقوی مزید کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ وحدت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا ہواہے جس کی یک مثال ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل ہے ہم اس ملک میں اتحاد و وحدت کے بانی ہے ہمیں اس ملک کی سلامتی عزیز ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -