کھلے آسمان تلے عید اجتماعات پر مکمل پابندی،کہیں کوئی اجتماع نہ ہوسکا
ملتان (سٹی رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر کھلے آسمان تلی عید اجتماعات کے(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
انعقاد پر مکمل طور پر پاپندی عائد رہی ریجنل3 پولیس آٖفیسر ملتان سلطان احمد تیموری کی جانب سے ممنوع قرار دےئے جانے کے باعث شہر کے کسی بھی مقام پر اعلان کرنے کے باوجود کوئی اجتماع منعقد نہ ہو سکا ، اعلانا ت کے مطابق باگ لانگے خان میں مفتی عبد القوی ، ممتاز آباد میں مولانا عبدالمالک ، عام آاص باغ میں حافظ محمد اسلم ، جامع مسجد ریوے اسٹیشن میں ڈاکٹر محمد خالد ، قلعہ کہنہ قاسم باغ مولانا زین العابدین ، نے نماز عید کے اجتماعات کرانے تھے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پولیس کی جانب سے کھلے آسمان تلے اجتماع منعقد کرانے پر پر پابندی عائد ہونے پر اجتماعات منعقد نہ ہو سکے ہیں ۔