عید کی خوشیوں میں شہداء کو فراموش نہ کیا جائے ، عشرت العباد
کراچی (اسٹاف رپوڑتر ) ملک کی سیاسی شخصیات نے بھی عید کی نماز اپنے اپنے شہروں میں ادا کی ۔ کراچی پولو گرانڈ میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور قائم مقام صدر رضا ربانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے عید کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں عید کے موقع پر اپنے شہدا کو نہیں بھو لنا چاہیئے ۔ آج کا دن قربانیوں کا سبق دیتا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں عید کی نماز ادا کی ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ۔ ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے عید کی نماز کراچی میں ادا کی ۔ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں عید کی نماز ادا کی ، لوگوں سے عید بھی ملی ۔