مختلف واقعات میں لڑکی کی چھت سے لٹکتی ،نوجوان کی کھیت میں پڑی لاش برآمد

مختلف واقعات میں لڑکی کی چھت سے لٹکتی ،نوجوان کی کھیت میں پڑی لاش برآمد

  

ملتان(کرائم رپورٹر)مختلف مقامات سے نوجوان لڑکی سمیت2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ الپہ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کا علاقہ ریاض آباد میں عید کے دوسرے روز مستری محمد نیاز کی 18سالہ بیٹی ایمن کے کمرے میں چھت سے جھولتی لاش برامد ہوئی ۔جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی مقامی پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے تاہم حتمی طور پر بعداز پوسٹ مارٹم رپورٹ کہا جاسکتا ہے۔ عید کے دوسرے روز اڈا لاڑ کے قریب بستی ملوک کے رہائشی 22سالہ عدنان کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے ،اس بارے لواحقین نے یہی بتایا ہے کہ کہ مقتول چار روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔اس کی تلاش جاری تھی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -