رحیم یارخان(بیورونیوز)سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا بھڑکنے والی آگ کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے3 کمسن بچوں سمیت نند (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
بھابھی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق عیدالاضحی کے روز محلہ غفورآباد کی رہائشی کوثر عامر اپنے گھر کے کچن میں گیس سلنڈر کے ذریعے کھا نا بنارہی تھی کہ سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر کوثر عامر، دیورانی یسرا ناصر ،12سالہ علیشباہ ناصر،8سالہ یوسف ناصراور کمسن الیان طاہر جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جھلس جانے والے ایک ہی خاندان کے ان افرادکو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے بعد ازاں جھلس جانے والی کوثر عامر کے شوہر محمدعامر نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گیس ریفل کرنے والے دوکاندار باپ بیٹا خالد محمود اور محمد نعمان کی جانب سے سلنڈر میں گیس ریفل کرنے کے دوران ہونے والے لیکج کو غفلت کے باعث نہ روکنے پرسلنڈر پھٹ گیا پولیس نے دوکاندار باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔