خانیوال‘ بغیر اجاز کھالیں جمع کرنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمات

خانیوال‘ بغیر اجاز کھالیں جمع کرنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمات

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی پولیس کے مخبر نے اطلاع دی کہ بستی ظہور آباد کا رہائشی محمداکرم اور ساجد کمیٹی چوک پر گٹومیں (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کھالیں ڈال کر لے جارہا ہے تھانہ سٹی پولیس نے دونوں افراد کو پکڑا تو ان کے قبضے سے تین عدد کھالیں ملی جبکہ کوٹ آلہ سنگھ کا رہائشی محمدحسین ولد سرور بھی گدھا ریڑھی پر کھالیں لے کر جارہا تھا جاب اس سے پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ مرکزاسلام اہل حدیث کے لئے اکٹھی کی ہیں پولیس کی جانب سے چیک اجازت نامے طلب کئے گئے تو تینوں افراد کے پاس اجازت نامے نہ تھے تھانہ سٹی پولیس نے تینوں افراد کو گرفتارکرکے غیرقانونی طورپر کھالیں اکٹھی کرنے کے جرم میں زیردفعہ188کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

کھالیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -