پولیس گردی، بیگناہ نوجوان کو گرفتار کر کے ظالمانہ تشدد، جھوٹا پرچہ کاٹ دیا

پولیس گردی، بیگناہ نوجوان کو گرفتار کر کے ظالمانہ تشدد، جھوٹا پرچہ کاٹ دیا

  

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے بیگناہ نوجوان کو تھانے میں بند کر کے پرچہ کاٹ دیا۔ جیب میں موجود بھاری رقم بھی غائب کر دی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات پولیس محمدی محلہ کے رہائشی خرم شہزاد کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔ جہاں قائمقام ایس ایچ او جہانگیر خان نے پرچی جواء کرانے کا الزام لگا کر پرچہ کاٹ کر حوالات میں بند کر دیا۔ جبکہ نوجوان کیخلاف کوئی الزام ثابت ہوا اور نہ ہی(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

کوئی برآمدگی ہوئی۔ بعدازاں رشوت لیکر رات گھر میں گزارنے کی اجازت دیدی اور جیب میں موجود نقدرقم 2400 روپے میں سے صرف چار سو روپے واپس کر دیئے۔ خرم شہزاد پر حوالات میں شدید تشدد بھی کیا گیا۔ پولیس کی اس غنڈہ گردی کیخلاف اہل محلہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس گردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -