وزیراعظم نے فون کرکے فاروق ستار کی خیریت دریافت کی

وزیراعظم نے فون کرکے فاروق ستار کی خیریت دریافت کی

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو فون کیا ہے اور حادثے کے بعد ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور ان کی خیریت دریافت کی۔ فاروق ستار نے بھی حادثے کی تفصیل سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔ کورکمانڈر کراچی نے بھی فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔قائم علی شاہ، پرویز مشرف ، اے پی ایم ایل کے احمد حسن سمیت دیگر نے بھی متحدہ کے رہنما فاروق ستار سے خیریت دریافت کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔ دوسری جانب ونگ کمانڈر سندھ رینجرز کراچی سینٹرل بریگیڈیئر خرم شہزاد نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق بریگیڈیئر خرم شہزاد نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاور اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -