ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا مستقبل خطرے میں ہے ، منظور وسان

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا مستقبل خطرے میں ہے ، منظور وسان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا مستقبل خطرے میں ہے غیر اعلانیہ طور پر فاروق ستار ایم کیو ایم کے قائد ہیں پتنگ کے ہی نشان پر الیکشن لڑینگے مقابلہ سخت ہوگا اور فاروق ستار کے علاوہ ایم کیو ایم کی قیادت کے دو امیدوار اور بھی ہونگے وہ بعد میں بتاؤنگا۔ منظور حسین وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے گورنر سندھ کسی پارٹی کے نہیں سب کے ہیں گورنر سندھ کا مستقبل اچھا ہے مستقبل میں گورنر عشرت العباد کا بھی کردار ہوگا۔ صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے اگر پندرہ اکتوبر تک کچھ نہیں ہوا تو پھر کچھ نہیں ہوگا پندرہ اکتوبرتک ملکی سیاست اہم ہے 20دن میں تبدیلی نہ آئی تو پھرکوئی تبدیلی نہیں آئیگی ۔ انہوں نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کے کچھ رائیونڈ کے راستے سے واپس آجائینگے کچھ وہاں پہنچ جائینگے جانوروں کی قربانی ہوگئی ہے سیاسی قربانی ہونی باقی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -