اگلی حکومت میں گورنر سندھ کا بھی کردار ہوگا، منظور وسان کاخواب
کراچی(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا ،ان کا کہنا ہے کہ الیکشن مدت سے 2 ، 4 ماہ قبل ہوں گے۔منظور وسان نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئیاں کیں کہ وہ سیاسی میدان میں اتار چڑھاو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کی قربانی تو ہوگئی لیکن کچھ تو ہونا باقی ہے، ایم کیو ایم 2018 میں پتنگ کے نشان سے لڑے گی، مستقبل میں فاروق ستار کے علاوہ مزید دو امیدوار ہوسکتے ہیں۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر تک 20دن سیاست کے لیے اہم ہیں، الیکشن 2 سے 4 ماہ قبل ہونگے۔ اگلی حکومت میں گورنر سندھ کا بھی کردارہوگا۔عمران خان کے رائے ونڈ کی طرف مارچ کے اعلان پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ رائے ونڈ تک پہنچیں گے کچھ واپس آجائیں گے۔
منظور وسان