ملتان ٹرین حادثہ کے فوری بعد ریلیف کا کام شروع کردیا،چوہدری محمد شفیق

ملتان ٹرین حادثہ کے فوری بعد ریلیف کا کام شروع کردیا،چوہدری محمد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)ملتان ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ پنجاب حکومت زخمیوں کو بھر پور طبی امداد فراہم کررہی ہے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صعنت و پیداوار چوہدری محمد شفیق نے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
صادق آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملتان ٹرین حادثہ کے فوری بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ریل واقعہ کی بھی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے حادثہ میں ہلاکتیں افسوس ناک ہیں پنجاب حکومت غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ان کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔