عید پر شہر خموشاں میں رش، پھولوں، اگربتیوں کی مانگ میں اضافہ

عید پر شہر خموشاں میں رش، پھولوں، اگربتیوں کی مانگ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعدادکی اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری ، قبروں پرپھول ،اگربتیاں ،پانی کاچھڑکاؤ اورفاتحہ خوانی کی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
گئی عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں، لوگ اپنے مرحوم رشتہ داروں کی یاد میں ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں۔ملوک شاہ ،پیرحامدشاہ،نورشاہ بخاری،سیٹ لائٹ ٹاؤن،ون یونٹ چوک قبرستان میں دنیا سے رخصت ہونے والے افرادکیلئے دعامغفرت کی ۔شہربھرمیں پھولوں اور اگربتیوں کی فروخت بڑھ گئی اور شہری بڑی تعدادمیں پھول اگربتیاں کھجوراورریحان کے خوشبودارپودے خریدکرانہیں قبروں پرڈالتے رہے۔