عوامی ایکسپریس حادثہ سے عید کی خوشیاں ماند‘ تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہ کیا جائے‘ ظہور دھریجہ

عوامی ایکسپریس حادثہ سے عید کی خوشیاں ماند‘ تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہ ...

  

خان پور (تحصیل رپورٹر)عوامی ایکسپریس کے خوفناک حادثے نے عید کی خوشیاں پامال کردی ہیں تحقیقات کے وقت تخریب کاری کے عنصر کو نظرانداز نہ کیا جائے ان خیالات (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے سرائیکی ادیبوں، دانشوروں اور لکھاریوں سے ملاقات کے دوران سرائیکی شاعروں ملک ندیم سمیجو، ملک وارث نائچ، اکبرخان مستوئی، سراج ساغر الہ آبادی اور ملک مٹھا خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال ابتر ہوچکی ہے ملتان کے قریب عوامی ایکسپریس اور مال ٹرین حادثے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان پر پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ وسیب کے لوگوں کو حقوق دیے جائیں سرائیکی شعراء نے کہا کہ ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جو وسیب کے اہل قلم کی تخلیقات کو شائع کرنے کا اہتمام کرے اس موقع پر سرائیکی شاعر رفیق ساحل، بشیردیوانہ، مقصود دھریجہ، طاہر دھریجہ، جمیل خان جمالی، جمشید دھریجہ، ملک نعیم اور دوسروں سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -