قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور، لاہور کی شکست کراچی وائٹس اور بلیوز کے مابین آج فائنل ہو گا

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور، لاہور کی شکست کراچی وائٹس اور بلیوز کے ...

  

ملتان،خصوصی رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پشاور اور لاہور کی شکست،کراچی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

وائٹس اور بلیوز فائنل میں پہنچ گئی،آج رات7بجے میچ کھیلا جائیگا تفصیل کے مطابق اسد شفیق اور زین عباس کی جوڑی نے پشاور سے فتح چھین لی کراچی وائٹس کو پہلی مرتبہ قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچادیا تیسری وکٹ کی شراکت میں 141جوڑ کر 179کابڑاہدف2وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پوراکرلیا میچ کے بہترین بلے باز نے تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 61پر ملنے والی لائف لائن کے ذریعے جارحانہ انداز میں 3چھکوں اور10چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست رہتے ہوئے 92کی آوٹ کلاس اننگز کھیلی فاتح ٹیم نے ہدف 10گیندوں قبل حاصل کرلیازین عباس نے 9چوکوں کے زریعے 59کی اننگز کھیلی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کافیصلہ کیا پشاورکے افتخار نے تیسری پوزیشن پرکھیلتے ہوئے جارحانہ انداز میں 3 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 78رنزبناتے ہوئے پشاور کا مجموعہ 178رنز تک پہنچادیاا ننگز کے آخری اووررمیں فاسٹ باولر سہیل خان کو 23رنز پڑے پشاور کی پہلی وکٹ میچ کے دوسرے اوورمیں رفعت اللہ 3رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تو پشاور کا اسکو ر15تھا پشاور کو دوسرا نقصان کا سامنااسراراللہ کے آوٹ ہونے کی صور ت میں کرناپڑا جو 20انفرادی اسکور بنا کر تابش کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے صہیب مقصود 4رنز بناکر بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں آوٹ ہوئے تو پشاور کا3وکٹوں پر 51رنز تھا چوتھی وکٹ کی شراکت میں افتخار اور فخر زمان کے درمیان 35رنز کی شراکت ہوئی فخر زمان 24کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوئے عمران خالد 7اور زوہیب خان 2رنز ہی بناسکے افتخار اور انور علی کے درمیان کے 39رنز کی پارٹنر شپ ہوئی انور علی 24رنز بناکر فراز احمد کی گیند پر دانش کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے وقاص مقصود 7رنز ناٹ آوٹ رہے فراز احمد نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔دریں اثناء قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے لاٹھی چارج کے سامنے لاہور وائٹس کے باولرز بے بس فائنل کے لیے کوالیفائی کرنیوالی کراچی بلوز نے 128رنز کا ٹارگٹ8 اوورزقبل ہی ایک وکٹ کے نقصان پر پوراکرلیا فاتح ٹیم کے قائد روایتی انداز میں نظر آے ابتداء ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے باولرز پر حاوی رہے اور گراونڈ کے چاروں طرف خوبصورت چوکوں چھکوں کی بارش سے شائقین کو محظوظ کرتے ہوئے پارٹنر کے ساتھ 115رنز کی پارٹنرشپ بناتے ہوئے صرف 36گیندوں پر 5چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 61کی اننگز کھیل کرکاشف بھٹی کی گیند باونڈری لائن کیچ آوٹ ہوکر میدان بدر ہوئے شاہ زیب حسن نے بھی جارحانہ موڈ جاری رکھتے ہوئے 5 چھکوں اور 4چوکوں کی مددسے ناقابل شکست رہتے ہوئے 65رنز بنائے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس کی مضبوط بٹینگ لائن فلاپ ہوگئی کپتان کامران اکمل کا ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا جس کا بھرپور فائدہ حریف ٹیم کے باولرز نے ابتداء سے عمدہ باولنگ کراتے ہوئے ان فارم اکمل برادران کو جلد پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کو جیت کے ٹریک پر ڈال دیا سلمان بٹ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 6چوکوں کی مدد سے 55کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے مشکل حالات میں 30رنز بناکر مجموعہ 127تک پہنچایاسعید اجمل 3،رومان رئیس 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے کراچی بلوز اوروائٹس فائنل میں آج آمنے سامنے ہونگے میچ رات 7بجے شروع ہوگا ۔

ٹورنامنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -