ریلوے بوگس بھرتیاں، خفیہ اداروں اور نیب کی تحقیقات شروع، کرپٹ افسران میں تھرتھلی مچ گئی
ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر نااہل افراد کی تعیناتی بارے خفیہ اداروں اور نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس پر کرپٹ افسران میں تھرتھلی مچ گئی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ہے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ریلوے میں 5ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رشوت لے کر میرٹ کو پس پشت ڈال کر کی گئی ہیں لاکھوں روپے رشوت دے کر تعینات ہونے والے ملازمین ڈیوٹی دینے کی بجائے زیادہ تر وقت گھروں پر گزارتے ہیں اتنی بڑی تعداد میں ریلوے میں بوگس بھرتیوں کے انکشاف پر خفیہ اداروں اور نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس پر کرپٹ ریلوے افسران میں تھرتھلی مچ گئی ہے اور انہوں نے بچاؤ کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردےئے ہیں ۔
ریلوے