عید ایام میں بجلی لوڈشیڈگ کے حکومتی دعوے جھوٹے واپڈا رویہ پر عوام کا احتجاج

عید ایام میں بجلی لوڈشیڈگ کے حکومتی دعوے جھوٹے واپڈا رویہ پر عوام کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ سکندر آباد ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ وہاڑی ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ ہیڈ راجکاں ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) وزارت پانی وبجلی کے اعلان کے برعکس ملتان سمیت میپکو ریجن میں عیدالاضحیٰ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ‘اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں فالٹ کے باعث بجلی کی بندش کے باعث صارفین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘مپکو کمپلینٹ سنٹر ز پر اطلاع دینے کے باوجود طویل انتظار کے بعد شکایات کا ازالہ ہو پایا جس(بقیہ نمبر 18صفحہ12پر )
پر صارفین نے احتجاج کیا ہے۔ سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت نے عید کے تین دن بجلی ایک منٹ کے لیے بھی نہ جانے کااعلان کیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی اورواپڈا نے مزید بجلی کی بات کو اسطرح پورا کیا کہ بجلی ایک منٹ کی بجائے چھ گھنٹے تک غائب رہی علاوہ ازیں محکمہ گیس نہ بھی کوئی کمی نہ چھوڑی محکمہ گیس نے روٹین کے مطابق شام آٹھ بجے سے لیکر صبح چھ بجے تک لوڈشیڈنگ جاری رکھی جس سے شہریوں کا امور خانہ داری کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عیدایام کے دوران وزات پانی وبجلی کی طرف سے ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعووں کے باوجود ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چکوک میں واپڈاسیکنڈ جہانیاں کی طرف سے عیدکے تینوں ایام میں حکومتی احکامات ہوا میں ارڑاتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی،جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی نایاب ہوگیا ،جس کہ وجہ سے شہریوں کو جانوروں کی قربانیاں کرنے میں بھی شدیدمشکلات پیش آئیں،عیدایام میں بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں،تاجروں کی طرف سے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف میپکو ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق حکومتی اعلانات کے با وجود عید ، ٹرو، مرو کے روز بھی وقفہ وقفہ سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا اور قربانی بنانے میں عوام کو مشکلات میں اضافہ ہونے لگا اور قربانی بنانے میں عوام کومشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں رانا محمدعثمان ، اکرام علی ، عبدالرحمن ، راشد عمران ، رانا شکیل احمد ، عبدالغفار ، بہزاد شفیق ، راجہ شاہد فاروق، ایم اجمل ساقی ، شاہد اقبال ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا عید الاضحی ٹرو اور مرو کے ایام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی مگر ان تینوں ایام میں واپڈا حکام نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی اور بجلی کی وقفہ وقفہ سے بند ش کرتے رہے جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو تا رہا انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی دعوؤں کو غلط کرنے والے واپڈا کے ذمہ داران کو فی الفور کا رروائی کی جائے گی ۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق عید کے ایام میں واپڈا کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات غلط نکلے ۔مظفرگڑھ اور خان گڑھ میں عید کے دوسرے روز بجلی مسلسل چار سے چھ گھنٹے بند رہی ۔کئی علاقوں میں بجلی کے ولٹیج کم رہے اور واپڈا حکام کے فون نمبر بند رہے۔جبکہ بجلی کی بندش کے بارے میں شہریوں کو کچھ نہیں بتایا گیا ۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق عید کے تینوں روز حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے،عید،ٹرو اور مرو کے روز بھی بجلی بندش کا سلسلہ جاری رہا،جسکی وجہ سے عوام کو عید کی تیاری میں مشکلات کا سامنا رہا،جسکی وجہ سے شہریوں کی عید پھیکی پڑ گئی،کوٹ ادو کے دیہی علاقوں میں عیدوں کے تینوں روز10سے12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتے رہی،جبکہ شہری علاقوں میں ٹرو کے روز سے معمول کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا اعلان کہ عید کے تینوں دن پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔بالکل جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ۔اور بجلی اپنے سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی عوام کو مہیا کی گئی۔عید کے موقع پر بھی ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی اور ایک گھنٹہ بند رکھی جاتی ۔اسی طرح عید کے تینوں روز لوگوں کو ذلیل کیا گیا ۔گھروں میں مہمانوں کی آمد پر اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ لاہو ر کی عوام کے لیے اتوار کے روز تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے ۔جبکہ دوسرے علاقہ جات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔عوام حکومتی رویہ پر سراپا احتجاج ہے۔
لوڈشیڈنگ