آلائشیں ٹھکانے لگانے کا عمل مخصوص علاقوں تک محدود، بدبو سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا

آلائشیں ٹھکانے لگانے کا عمل مخصوص علاقوں تک محدود، بدبو سے سانس لینا بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ وہاڑی ‘ میلسی ‘ چوک سرور شہید ‘ بورے والا ‘ بہادر کوٹ ‘ نواں شہر ‘ بارہ میل ‘ بہاولپور ‘ چنی گوٹھ ‘ لیہ ‘ صادق آباد ‘ منکیرہ ‘ ہارون آباد ‘ ڈاہرانوالا ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان( سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدا لضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں بھر پور صفا ئی آ پر یشن کر کے لاکھو ں شہر یو ں کو ریلیف دیا ۔عید کے تینو ں روز 18 سو سے ز ائد سینٹر ی ور کر ز پر مشتمل خصوصی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ٹیمو ں نے بھا ر ی مشینر ی کے ہمرا ہ شہر کی 60 یونین کونسلو ں کو شیشے کی طر ح چمکا کر 5 ہز ار ٹن سے زائد آ لا ئشیں اور کو ڑا کر کٹ اٹھا یا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظا میہ کی جا نب سے ہر یو نین کو نسل میں 4 ٹیمیں اور مشینر ی سمیت ٹر یکٹر ٹرا لیا ں اور کرا یے پر حا صل کی گئیں لو ڈر گاڑ یا ں تعینا ت کی گئیں جنہو ں نے 15 منٹ کے فر ق سے گلی محلوں میں پھینکی گئی آلا ئشو ں کو ٹھکا نے لگا یا ۔ڈ ی سی او ملتان کی ہد ایت پر عید کے تینو ں رو ز شہر کی تما م سٹر کوں اور کنٹینررکھنے کے مقا ما ت کو خصوصی طو ر پر پا نی سے دھوکر چونا کیا گیا اور بد بو ختم کر نے کیلئے سو کھی مٹی بھی ڈا لی گئی ۔قبل از یں ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے منیجنگ ڈائر یکٹر سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہر یار کے ہمرا ہ عید کے دنو ں میں شہر بھر کے ہنگا می دو ر ے بھی کئے اور شہریوں سے عید ملے ۔اس موقع پر شہر یوں سے گفتگو کرتے ہو ئے نا در چٹھہ نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے عید الاضحی پر مثا لی صفا ئی کے انتظا ما ت کر کے عوا م کو عید کا تحفہ دیا ۔ضلعی انتظا میہ کے تما م افسرا ن اور اہلکا رو ں کی چھٹیاں منسو خ کرکے انہیں ما نیٹر نگ کی ذ مہ دا ری سو نپی ۔ نا در چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جا نب سے ضلع ملتا ن کو عید الاضحی کے موقع پر صفا ئی انتظا ما ت کو لا ہو ر ، روالپنڈ ی اور فیصل آ با د کی نسبت مثا لی قراردیا گیا ہے ۔مینجنگ ڈا ئر یکٹر احمد شہر یا ر نے عید الاضحی صفا ئی آ پر یشن کو مثا لی بنانے پراپنی ٹیم کو مبا ر کبا د دیتے ہو ئے کہا کہ ڈ ی سی او نا در چٹھہ کی ہد ایت پر شہر بھر میں60 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں، شہر یو ں کی جانب سے آ نے و الی شکا یا ت کو 15 منٹ کے اندر حل کر کے بمعہ تصو یر اپ لو ڈ کیا گیا ۔واضح رہے کہ عیدا لاضحی کے تینو ں رو ز صبح 7 بجے سے را ت 10 بجے تک بلا تعطل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جا نب سے الائشیں اٹھا نے کا سلسلہ جا ر ی رہا تما م الا ئشو ں کو شہر سے با ہر خند قو ں میں دفن کیا گیا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خانیوال زید بن مقصود اورایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے خانیوال مس فریحہ تحسین کی ہدایت پر ٹی ایم اے خانیوال نے عید الاضحی پرصحت و صفائی کے خصوصی اقدامات کی۔ٹی ایم او شوکت حیات مجوکہ ،چیف آفیسر افتخار حسین بنگش،افضل ندیم دوانہ نے عید کے موقع پر صفائی کے خصو صی انتظامات کو عملی شکل دینے کے لیے ٹی ایم او کو مختلف زون میں تقسیم کرکے مثالی اقدامات کیے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ،فضلہ جا ت کو گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے ٹھکا نے لگانے کے لیے چارہزار سے زائد شاپنگ بیگ گھروں میں تقسیم کیے گئے عید کے روز بھی چیف آ فیسر افتخا ربنگش ،افضل ندیم دوانہ ،قاضی عامر عباس،افضل اقبال، اجمل خان نے خانیوال اورگردونواح کے علاقوں میں عید گاہوں کے آ نے جانے کے راستوں کی صفائی کے جملہ امور کی نگرانی کی ۔ٹی ایم اے کی طرف سے عیدکے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پربلدیہ کونسلر ز رانا خلیل احمد، طارق نواب پراچہ، چوہدری زاہد، انورعلی جٹ ،سماجی رہنماچوہدری خالدمحموداورعوامی سماجی حلقوں نے عیدکے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات ،سڑکوں ،گزرگاہوں پرپانی کا چھیڑکاؤ ،سڑکوں کے گردچونے کی لائینیں اورگردونواح کو صفائی کے حولے سے بہترانتظا ما ت کوسراہا ۔چیف آفیسر ٹی ایم اے افتخا حسین بنگش نے شہریوں کے تعاون کوسراہا اور کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیرصفائی کے بہترانتظامات ممکن نہیں۔ ڈی سی او زید بن مقصود نے خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جبکہ اے ڈی سی فریحہ تحسین ‘اسسٹنٹ کمشنرز لیاقت علی ‘عفیفہ شجیعہ ‘عمران عصمت ‘امجد سلیم سرگانہ نے بھی ڈی سی او کی ہدایت پر ہسپتالوں اور پارکوں کے دورے کیے اور صفائی کے عمل کی بھی خود نگرانی کرتے رہے ۔ سرکاری حکام کے دعوں کے باوجود عید الاضحی پر شہر بھر میں صفائی کانظام انتہائی ابتر ہے ٹی ایم اے حکام کے تما دعووں کے باوجود قربانی کے جانوروں کی آلائشیں روڈز اور اور گلی کوچوں میں بڑی سڑ رہی ہیں سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے‘نیو سبزی منڈی روڈ ،بلاک نمبر 1تا16کالونی نمبر1تا 3،پیپلز کالونی ،سول لائن، چوک مڈو والا ،لال مسجد چوک ،چوک فاروق اعظم،جسونت نگر چوکاور شہر کے دیگر رہائشی اور تجارتی علاقوں میں صفائی کی حالن انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔عوامی سماجی اورتجاتی حلقوں نے ڈی سی او زید بن مقصود ،ایڈ منسٹریٹر فریحہ تحسین سے شہر بھی کی صفائی کے ناقص انتظام کو چیک کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی اوخانیوال کی طرف سے ضلع کے تمام ٹی ایم اوز،اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے شہروں ،علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی،مگر ٹی ایم اے جہانیاں نے ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح میں عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے نتظامات نہ کیے ،ٹھٹھہ صادق آباد نواحی علاقوں میں شہریوں کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ،انتڑیاں،اوجڑیاں،سڑکوں،گلی محلوں،سیوریج کے نالوں میں پھینک دی گئیں،جس کی وجہ سے سڑکوں،گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی وتعفن پھیل چکا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ٹی ایم اے وہاڑی کی جا نب سے ٹی ایم او راؤ نعیم خالد کی ہدایت پر عیدلاضحی ، ٹرو، مرو کے روز بھی ٹیمیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے او ر صفائی کرنے میں کوشاں رہیں ٹی ایم اے کی طرف سے مقررکردہ پوائنٹس پر جا نوروں کی آلائشیں پھینکی گئی تھی ٹیموں نے فوری اٹھا کر صفائی کی ، ٹی ایم اے حکام نے شہر کو10مختلف زون میں تقسیم کرکے 36پوائنٹس بنائے گئے تھے اس موقعہ پر ٹی ایم او راؤ نعیم خالد نے تمام کاموں کی نگرانی کی اور ٹی ایم اے عملہ کو ہدایت دیتے رہے انہوں نے عیدالاضحی کے ایام میں تعاون کرنے پرشہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ میلسی سے نامہ نگار کے مطابق ٹی ایم اے کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر شہر کو گندگی سے پاک رکھنے کے دعوے ٹھس ہو گئے ۔محلہ صدیق اکبر ،گلی مائی والی مسجد ،سناران والی پلی سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ جانوروں کی اوجڑی آنتیں اور فضلہ وغیرہ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹی ایم اے کے فورا صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور عید کے پہلے دن پھرتیاں دکھا کر اور شہریوں سے عیدی وصول کر کے غائب ہو گئے اور جگہ جگہ وآلائشوں کے ڈھیر کی وجہ گلی محلوں میں بدبو پھلنے کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو گیا جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق چوک سرورشہیدمیں قربانی کے ذبح کئے گئے جانوروں کی الائشیں گلی محلوں میں اور سیوریج نالیوں میں پڑی ہوئی ہیں اور ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے۔اور صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے۔ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ٹی ایم اے کا عملہ صفائی غائب ہے ۔بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔شہریوں محمد اقبال، محمد اسلم، خادم حسین، محمد افضل، جاوید اقبال، غلام مرتضیٰ،ساجد علی، او ردیگر نے ڈی سی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ایم اے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں ٹی ایم اے کی ٹیمیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے متحرک رہیں ۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ڈی سی او وہاڑی کی ہدایت پرعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو اٹھانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے احمرسہیل کیفی کی سرپرستی میں بنائی گئی ٹیمیں جس میں ایکسئین چوہدری عاشق علی جاوید ،ٹی اوآر ملک غلام جیلانی ،سینٹری انسپکٹر افضل پرویز ،خالد جاوید ،غلام اکبر، سب انجینئر چوہدری بشیراحمد نے عملہ صفائی کے ہمراہ شہر کی نواحی آبادیوں اور گگومنڈی میں عید کے تین دنوں میں بازاروں گلیوں اورمحلوں سے ٹریکٹروں ٹرالیوں ڈمپرووں سکرمشین اوردیگر آلات کے ذریعے ہزاروں آلائشوں اورباقیات کواٹھاکر کر ڈمپنگ پوائنٹ خونی پہاڑی میں ٹھکانے لگایا آلائشیں اٹھانے کے بعد ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ نے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اس سلسلہ میں ڈی سی او وہاڑی تنویر الرحمان اچانک دورے کرکے کام کو چیک کرنے پرجبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی نے شہر کے مختلف علاقوں اور گگومنڈی میں صفائی کے کاموں کی نگرانی کی تاہم عید کے دوسرے اور تیسرے روزشہر کے کئی علاقوں سے آلائشیں اور جانوروں کی باقیات نہ اٹھانے کی شکایات بھی موصول ہوئیں ہیں۔ بہادر کوٹ ‘ نواں شہر ‘ بارہ میل سے نمائندگان کے مطابق ) ٹی ایم کے صفا ئی کے دعوے ہو ا میں،کبیروالا کے با سیوں نے’’تعفن زدہ ‘‘ما حول میں عید الاضحیٰ روائتی مذہبی جوش و خروش سے منا ئی گئی ، نماز عیدین کے بڑے اجتما عات مرکزی دارالعلوم عیدگا ہ ، گو رنمنٹ ہا ئی سکول ،جا مع مدرسہ سراج العلوم ،جا مع مسجد ابی بکر صدیقؓ ،احا طہ در بار پیر کبیر ،نیو جنرل بس اسٹینڈ ،جا مع حا جراں سردار پور روڈ میں منعقد ہو ئے جہاں علمائے کرام نے اسلا می تعلیمات اور احا دیث کی رو شنی میں فلسفلہ قرآن بیان کرتے قر با نی کے فضائل بیان کئے عید الضحےٰ کے موقع پر پو لیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہا ئی سخت اور مو ثر انتظا مات کئے گئے تھے۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدکے تینوں دنوں میں شہربھرمیں صفائی ستھرائی میں مصروف رہی ،کمپنی کے ملازمین سڑکوں گلیوں سے جانوروں کی الائشیں صاف کرتے رہے۔ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ،بورڈ آف ڈائریکٹرزاورعملہ صفائی کی کارکردگی کوعوامی وسماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق چنی گو ٹھ میں گزشتہ چھ ماہ سے عملہ صفائی تعینات نہ ہو نے کے باعث ہر طرف گندگی کے انبار لگے ہو ئے ہیں۔عید قر باں پر جا نور زبح کر نے کے بعد لو گوں نے ان کی آلائشیں گلیوں میں پھینک دیں صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے تعفن پھیل چکا ہے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ادھر نکاسی آب کی نا لیوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے گلیوں اور بازاروں میں گندے پا نی نے جو ہڑ کی شکل اختیار کر لی ہے ۔اس سلسلے میں چنی گو ٹھ کے شہر یوں حا فظ عبدالمجید منتظری ،را نا شادالسلام ،مطیع الرحمن ملک ، ملک عطا الرحمن ،را نا محمد فاروق ،چو دھری محمد اصغر ،محمد نواز پنوں لو ہار ،غلام مصطفی زیدی ،راؤ نیاز محمد ، راؤ غلام یاسین ،تاج محمد،ڈاکٹر محمد اسلم ،ملک محمد حنیف نائچ ،ملک سیف اللہ چنڑ اور دیگر نے کمشنر اور ڈی سی او بہاولپور سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شاہ کی نگرانی میں ایڈمنسٹریٹرزٹی ایم ایز لیہ نعیم اللہ بھٹی،کروڑتنویر یزداں،چوبارہ ارشد احمد وٹونے شہریوں کوعید الاضحی کے موقع پر صاف ستھرئے ماحول کی فراہمی اور عید اجتماعات کے مقامات کی منظم صفائی کے لیے خصوصی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان ترتیب دئے کر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام افرادی قوت و ضروری مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام عمل میں لایاگیاجس کی موثر مانیٹرنگ متعلقہ حکام نے کی۔عید الاضحی کے دن ائے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے لیہ سٹی ،چوک اعظم اور کوٹ سلطان کا دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹرٹی ایم ائے کروڑ تنویر یزداں نے کروڑسٹی ،فتح پورجبکہ ارشد احمد وٹوایڈمنسٹریٹرٹی ایم ائے چوبارہ نے چوبارہ سٹی کا دورہ کر کے صحت وصفائی کے کام کا معائنہ کیاٹی ایم اوزعثمان جاوید،ممتازحسین کلاچی اور شاکر حسین ہمراہ تھے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)تحصیل کونسل صادق آباد کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر صحت و صفائی کے انتظامات کیلئے خصوصی طور پر عملہ تعینات کرنے کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے عید الاضحی کے روز دونوں روز شہر بھر کے متعدد علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگے رہے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کیلئے کسی نے توجہ نہ دی جبکہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلیاں محلے جوہڑ کی صورت اختیار کرگئے جس کی وجہ سے وجہ سے شہریوں کو جہاں آمدو رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا وہیں آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن نے عید خراب کی شہریوں رانا عبداللہ‘ سلطان محمود‘ شیخ رحمت اللہ‘ زین عباس ‘ ملک خورشید اور عدنان الحسن نے ڈی سی اورحیم یارخان سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ منکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹی ایم اے کی نے پلا ن تو جاری کیا لیکن عملہ گھروں تک محدود رہا اور جانوروں کی آلائشوں سے شہر بھر میں تعفن پھیل گیا جس کے باعث مکھیوں اورمچھروں کی بہتات ہو چکی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں نے ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی کی زیر ہدایات اور ٹی ایم او ہارون آباد شیخ محمد اشفاق کی زیر نگرانی ہارون آباد میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مثالی نظام عمل پذیر دکھائی دیا اور ٹی ایم اے حکام نے اپنے ادارے کی کوڑا گاڑیوں کے علاوہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک فارم کی گاڑیاں بھی حاصل کر کے ایک باضابطہ نظام کے تحت ٹیمیں بنا کر آلائشیں فوری ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کے آفس میں ایک سیل مسلسل اس حوالہ سے سر گرم رہا ہارون آباد میں صفائی کے شاندار انتظامات کو عوام نے بھر پور سراہا اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی اور ٹی ایم او شیخ محمد اشفاق سمیت متعلقہ عملہ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہارون آباد کی تاریخ میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا یہ سب سے بہتر اور الرٹ نظام تھا ۔ ڈاہرانوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈی سی او بہاولنگر سید اظہر حیات اور اے سی چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھونے بغیر پروٹو کول اچانک ڈاہرانوالہ کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر انچارج ٹی ایم اے ڈاہرانوالہ چوہدری عدیل افضل اور چوہدری بابر بشیر کی کارکردگی کو سراہااور ان کو شاباش دی ۔چوہدری عدیل افضل نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاہرانوالہ ٹی اے کے پاس محدود وسائل اور ناکافی مشینری ہے اس کے باوجود پورا عملہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ڈی سی او شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سر کاری ہسپتال بھی گئے وہاں وہ مریضوں کے وارڈز میں بھی گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے رویے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا تو مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ عید کے روز ڈاہرانوالہ ٹی ایم اے کے عملے کو الرٹ رکھا گیا تھا ۔تمام عملہ کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں ۔یہی وجہ ہے کہ عید کے روز ڈاہرانوالہ شہر میں گندگی کا نام و نشان تک نظر نہیں آیا۔ڈی سی او بہاولنگر اپنے مختصر دورے کے بعد فورٹ عباس کی طرف روانہ ہو گئے۔