شہر کے بیشتر علاقے گندگی کا ڈھیر بن چکے ہے، شمشاد غوری

شہر کے بیشتر علاقے گندگی کا ڈھیر بن چکے ہے، شمشاد غوری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چےئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔جبکہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہری شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار دکھائی دئیے ، انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ جانوروں کی باقیات پڑے ہونے کی وجہ سے تعفن اٹھ رہاہے، جو شہریوں کے لیے بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن حکومت اپنے پہلے ہی امتحان میں بری طرح نا کام ہوگئی، بلندوبانگ دعوے کرنے والے کہیں نظر نہیں آئے۔ شہر کے بیشتر علاقے گندگی کا ڈھیر بن چکے ہے،مگر شہر اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،انہوں نے کہاکہ نہ تو آلائشیں اٹھانے کا کوئی مناسب انتظام ہے اور نہ ہی اس کو ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام ۔شہری اپنی مدد آپ کے تحت آلائشیں کچرا کنڈی اور نالوں میں پھنیکتے نظر آئے جو آنے والے دنوں میں مزید پریشانی کا سبب بن سکتی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -