سندھ پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے حامل مکمل فورس ہے، اے ڈی خواجہ

سندھ پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے حامل مکمل فورس ہے، اے ڈی خواجہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں سندھ پولیس کے تمام افسران وجوانوں کو عیدالاضحیٰ سیکیورٹی اقدامات کے تحت عوام کی جان ومال کی سلامتی کے ضمن میں تمام تر فرائض انتہائی مستعدی اور چوکنا رہتے ہوئے انجام دینے پر شاباش دی ہے اور باالخصوص شکارپور پولیس کی عمدہ حکمت عملی اور فول پروف اقدامات کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے والے ایسے افسران اور جوانوں پر مشتمل ایک مکمل فورس ہے جو دہشت گردوں اور جرائم کے سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -