پر امن احتجاج حق‘ حکومتی نمائندوں کے بیانات سے مشکلات ہونگی‘ شاہ محمود

پر امن احتجاج حق‘ حکومتی نمائندوں کے بیانات سے مشکلات ہونگی‘ شاہ محمود

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال ہونے کا تاثر غلط ہے رائے ونڈ بڑی جگہ ہے اسی لئے اس کا انتخاب کیا پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور ہم تصادم نہیں چاہتے پرامن ہیں اور رہیں گے حکومتی نمائندوں کے بیانات سے مشکلات پیدا ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے روز درباربہاؤالدین زکریا ؒ میں نماز عید کے بعد دربار کے احاطہ میں میڈیا سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو احتجاج میں شامل ہو نے کی دعوت دی ہے اور قوم بھی توقع کر رہی ہے کہ حکمران جو کچھ کر رہے ہیں ان کے خلاف احتجاج کے لئے عملی مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو نقصان پہنچایاپاک فوج ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ ہر طبقے نے حصہ ملایا اب ضرب عضب جو کہ آخری مراحل میں ہے کومبنگ آپریشن اس کا حصہ ہے جنہوں نے اپنے آپ کو چھپا رکھا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے اور قوم کو اس سلسلے میں مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔

شاہ محمودقریشی

مزید :

ملتان صفحہ اول -