فیصل آباد میں گھریلو جھگڑ ے پر خاتون نے خو د کو آگ لگا لی

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑ ے پر خاتون نے خو د کو آگ لگا لی
فیصل آباد میں گھریلو جھگڑ ے پر خاتون نے خو د کو آگ لگا لی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقہ ذوالفقار کالونی میں خاتون کا شوہر سے کبوتر بازی کے شوق پر جھگڑا ہو گیا جس کےبعد خاتون نے خو د کو آگ لگا لی ۔

نیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں علاقہ ذوالفقار کالونی میں 26سالہ رابعہ نامی خاتون کا شوہر کے کبوتر بازی کے شوق پر جھگڑا ہوا، شوہر سے خاتون پر تشدد کیا جس پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول چھڑکا اور خود کو آگ لگا لی جسے زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے خاوند کے درمیان کبوتروں کے حوالے سے  بیشتر اوقا ت جھگڑا رہتا تھا ، آج بھی اسی  بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعدخاتون نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو بھی اطلاع کر دی جنہوں نے ہسپتال پہنچ کر خاتون کا بیان قلمبد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم کا 25 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

مزید :

فیصل آباد -