فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے جس کا اعلان خود محمد عرفان نے ٹوئیٹر پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد عرفان کے والد آج انتقال کر گئے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ 8 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
محمدعرفان نے لکھا کہ ’میرے ابو جی چل بسے ہیں، فاتحہ پڑھیں اور ان کیلئے دعا کریں، ہمیں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے ۔
My Abbu Ji (father) has passed away. Recite Fatiha and make dua for his beautiful soul. We belong to Allah and to Him we all shall return.
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) September 16, 2016
خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد عرفان کے والد کی نماز جنازہ آبائی شہر بورے والامیں ادا کی جائیگی جس کیلے ابھی حتمی وقت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔