پاکستان اور اومان کے درمیان ہاکی سیریز آج سے شروع, قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور اومان کے درمیان ہاکی سیریز آج سے شروع, قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ...
پاکستان اور اومان کے درمیان ہاکی سیریز آج سے شروع, قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور اومان کے درمیان ہاکی سیریز آج سے شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنید منظور قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے جبکہ معین شکیل نائب کپتان ہونگے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں وقار یونس اور عدیل راو گول کیپر۔ امجد علی، رضوان علی اور وقاص احمد فل بیکس جنید رسول، معین شکیل (نائب کپتان)، عادل لطیف اور جنید منظور (کپتان) ہاف بیکس جبکہ اویس ارشد، خیر اللہ، شاہ زیب خان، احمد ندیم، علی عزیز، افراز، وقار علی، نوید عالم اور عبداللہ بابر فاروڈز میں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کر رکھا ہے جن میں اویس رشید، فرحان یونس، محب اللہ، رومان خان، سید زین اعجاز، ارسلان حیدر، مرتضی یعقوب، امجد رحمان اور ذوالقرنین شامل ہیں۔ کامران اشرف قومی انڈر 18 ٹیم کے منیجر و ہیڈ کوچ جبکہ مدثر علی خان کوچ ہونگے۔

مزید :

کھیل -