برقع پوش مسلمان خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو چہرہ دکھائیں‘ عوامی مقامات پر پردہ نہ کریں فلپائنی صدر کی بیٹی سارہ کا انوکھا فرمان

برقع پوش مسلمان خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو چہرہ دکھائیں‘ عوامی مقامات پر ...
برقع پوش مسلمان خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو چہرہ دکھائیں‘ عوامی مقامات پر پردہ نہ کریں فلپائنی صدر کی بیٹی سارہ کا انوکھا فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دواﺅ (ویب ڈیسک) فلپائن کے صدر کی بیٹی اور شہر دواﺅ کی میئر سارہ توتیرتے نے کہا ہے جو خواتین برقع اور سرجیکل ماسک پہنتی ہیں‘ انہیں چاہئے وہ عوامی مقامات پر چہرے نہ چھپائیں ۔

 تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صدر کی میئر بیٹی سارہ دوترتی نے جمعرات کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کے چہرے ڈھانپنے کی پابندی سے سیکیورٹی اقدامات میں مزید بہتری آئے گی۔ تحریری بیان میں سارہ کا کہناتھا کہ برقعہ، ٹوپی، سن گلاسس، فیس ماسک، فیس پینٹ سمیت دیگر مماثل چیزوں کے استعمال پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ بم دھماکے میں ہلاکتوں کے بعد مشتبہ ملزموں کی شناخت کیلئے پولیس کے آپریشن کے بعد انہوں نے یہ بیان دیا ہے ، رواں ماہ بم دھماکے میں15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو چہرے پر ماسک پہنا ہوا دیکھا گیاتھا۔