چاہ مالی والا: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

چاہ مالی والا: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
چاہ مالی والا: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

  

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص کے گاﺅں چاہ مالی والا میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ بتای گیا ہے کہ مقتول محمد جمیل نے پہلی بیوی کے انتقال پر بھونکی موڑ کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کرلی تھی۔ 15 روز گھر سے باہر رہنے کے بعد عید کے روز گھر والوں سے ملنے آیا تو اس کے بڑے بھائی محمد حفیظ نے طلاق دینے کا کہا اور انکار پر جمیل کو گولی ماردی جس سے وہ دم توڑگیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ ثوبیہ بی بی کی رپورٹ پر محمد حفیظ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

قصور -