اشتعال انگیز تقاریر : پولیس نے وسیم اختر اور دیگر کیخلاف ایک اور چالان عدالت میں پیش کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) میئر کراچی وسیم اختر کی مشکلا ت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملیر سٹی پولیس نے وسیم اختر اور دیگر ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں متحدہ بانی الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملیر سٹی پولیس نے وسیم اختر اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانے میں درج مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔
فاسٹ بولر محمد عرفان کے چاہنے والوں کیلے بری خبر آگئی ، تفصیلات جاننے کیلے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے 3مارچ 2016کو قومی اداروں کے بارے میں توہین آمیز بات کی ۔نامزد متحدہ رہنماﺅں نے الطاف حسین کی تقریر سن کر اس کی تائید کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ چالان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ بارہ مئی سے قبل نائن زیرو میں ایم کیو ایم کا ایک اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس کو روکنے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔چالان کے مطابق بانی متحدہ اور فاروق ستار سمیت 25افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ، مقدمے میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر گرفتار ہیں جبکہ خواجہ اظہار نے ضمانت کرا رکھی ہے ۔