سی ٹی ڈی کی علامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی، داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی علامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی، داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ ...
سی ٹی ڈی کی علامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی، داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار افراد میں سید عبدالعالم، حفیظ الرحمان، نثار احمد اور تصور امین شامل ہیں جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد ، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

مزید :

لاہور -