رحمان ملک کی آصف علی زرداری سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

رحمان ملک کی آصف علی زرداری سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
رحمان ملک کی آصف علی زرداری سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ لندن میں ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رحمان ملک اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے دوران ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال اور پانامہ لیکس سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بھارت کے کشمیریوں پر ظلم کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -