حاضری چیک کرنے کیوں آئے؟ سکھر میں اساتذہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

حاضری چیک کرنے کیوں آئے؟ سکھر میں اساتذہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو تشدد کا ...
حاضری چیک کرنے کیوں آئے؟ سکھر میں اساتذہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) فرائض سے غفلت برتنے والے اور نااہل اساتذہ نے حاضری چیک کرنے کیلئے آئی محکمہ تعلیم کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کی ٹیم اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کی غرض سے گورنمنٹ پرائمری سکول آئی تو اساتذہ بپھر گئے اور تکرار کے بعد ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

سکھر -