خانپور میں عید کے دن خودکش حملے کیلئے بمبار کو کتنی رقم ملی ، خود ہی بتادیا

Sep 16, 2016 | 12:40 PM

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پکڑے گئے خود کش بمبار نے شہریوں کے سامنے اعتراف کیا کہ میرا نام عثمان ہے جبکہ میرے دوسرے ساتھی کا نام عبدالرحمن تھا، ہمیں عمر نامی شخص موٹرسائیکل پر بٹھا کر عید گاہ کے قریب چھوڑ گیا، ہمیں عید سے ایک دن قبل ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔ مجھے ہوٹل کا نام یاد نہیں، مجھے معاوضے کے طور پر 4500 روپے بھی دئیے گئے اور انجکشن بھی لگایا گیا۔ خانپور پولیس کے مطابق مارے گئے اور پکڑے گئے بمبار کے پاس 10,10 کلوگرام بارودی مواد سے بھری ہوئی جیکٹس تھیں۔

مزیدخبریں