فلاحی ادارے میں چوری کی واردات ناکام، 2 غیر ملکی باشندے گرفتار

فلاحی ادارے میں چوری کی واردات ناکام، 2 غیر ملکی باشندے گرفتار
فلاحی ادارے میں چوری کی واردات ناکام، 2 غیر ملکی باشندے گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے فلاحی ادارے میں چوری کی واردات ناکام بناتے ہوئے 2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چار غیر ملکی باشندے فلاحی ادارے کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نقدی و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو رہے تھے کہ رینجرز پہنچ گئی جس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلاحی ادارے کی الماری میں 23 لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم موجود تھی۔

مزید :

کراچی -