وزیراعلیٰ سندھ کا خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپے کا نوٹس، ایس ایچ او سہراب گوٹھ معطل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس کا خواجہ اظہارالحسن کے گھرچھاپہ، تلاشی، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار الحسن کے گھر چھاپہ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کی اور ابتدائی معلومات ملنے پر ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے اس تمام تر واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔