شاطر مہک گل نے پاکستان کی کم عمر ترین ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کا اعزازحاصل کر لیا

شاطر مہک گل نے پاکستان کی کم عمر ترین ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کا اعزازحاصل ...
شاطر مہک گل نے پاکستان کی کم عمر ترین ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کا اعزازحاصل کر لیا

  

آذربائیجان (مانیٹرنگ ڈیسک) شاطر مہک گل نے پاکستان کی کم عمر ترین ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ 16 سال کی مہک گل نے یہ اعزاز ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں حاصل کیا جس میں 150 ممالک کے شاطروں نے حصہ لیا جبکہ اس ایونٹ میں مہک گل نے 11 میں سے 6 مقابلے جیتے۔ ذرائع کے مطابق دنیا کے 82 کھلاڑیوں کو ورلڈ ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جن میں مہک گل بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -