خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ، وزیر اعظم اور آرمی چیف بتائیں کس ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے: فاروق ستار

خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ، وزیر اعظم اور آرمی چیف ...
خواجہ اظہار الحسن کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ، وزیر اعظم اور آرمی چیف بتائیں کس ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ راﺅ انوار نے بغیر وارنٹ خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کیا ، راﺅ انوار سے وارنٹ گرفتاری مانگے اور پوچھتا کہ خواجہ اظہار الحسن پر کیا الزام ہے مگر انہوں نے نہ تو وجہ بتائی اور نہ وارنٹ دکھائے ۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پیپلز پارٹی کی قیادت کے خاص ا لخاص ہیں ، بتایا جائے کس کے ایما پر گرفتاری ہوئی ۔

کراچی میں خواجہ اظہار الحسن کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے واضح ہو گیا ہے کہ معاملہ ایم کیو ایم سے دشمنی ہے اور ایم کیو ایم کو ختم کرنا اور دیوار سے لگانا ہے ، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، سندھ کے کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کس ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے اور یہ کس کا ایجنڈا ہے ، آپ کراچی والوں سے کیا چاہتے ہیں ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فاروق ستار نے کہا کہ پولیس نے حواجہ اظہار الحسن کے گھر پر لیڈی پولیس کے بغیر چھاپا مارا جبکہ گھر میں خاتون بھی موجود تھیں ، اس زلت اور رسوائی سے بہتر ہے کہ ہم سب گرفتاری دیدیں کیونکہ ہم زلت اور رسوائی برداشت نہیں کر سکتے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ واضح ہو چکا ہے کہ معاملہ لند ن سے پارٹی چلانے اور پاکستان مخالف نعروں کا نہیں ہے بلکہ مقصد ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان محب وطن لوگوں کی جماعت ہے ۔

”خواجہ اظہار الحسن کل تک تو مطلوب نہیں تھے تو آج اچانک کیسے مطلوب ہو گئے ۔ اس سے زیادہ جمہوری نظام کی بے توقیری نہیں ہو سکتی ۔خواجہ اظہار کو دھکے دیتے ہوئے لیجایا گیا اور مجھے بھی دھکے مارے گئے ۔ بتایا جائے کہ گھر سے سانحہ بارہ مئی کے ملزم کہاں گئے ۔ہمارے عارضی مرکز اور گھروں پر سیکیورٹی نہیں ہے ۔

مزید :

کراچی -