سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرا ر دیدیا

سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرا ر دیدیا
سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرا ر دیدیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت نے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کےلئے ہیلمٹ پہننے کے قانون پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ہیلمٹ کا اطلاق موٹر سائیکل پر سوار بچوں اور خواتین پر بھی عائد کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پرائیویٹ گاڑیوں پر لگے ہوٹرز اور پولیس لائٹس لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی پر بھی زور دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ تمام قوانین سے پہلے عوام کو آگاہی اور ہدایت دی جائیں اور اس کے بعد اس پر سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے احکامات جاری کئے کہ سندھ کے تمام پولیس ٹریننگ سنٹرز کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور پہلے مرحلے میں شہداد پور، سعید آباد اور رزاق آباد کے سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید :

کراچی -