میں نے قانون کے مطابق کام کیا، خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کا چیف ہے: راﺅ انوار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کہا ہے کہ میں نے قانون کے مطابق کام کیا ہے اور خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری ڈال دی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کا چیف ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معطلی کے احکامات جاری ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راﺅ انوار نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق کام کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کو دو مقدمات میں گرفتار کیا ہے اور ان کی گرفتاری بھی ڈال دی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کا چیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن پر گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات درج ہیں جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں مقدمات 378/16 اور374/16 سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کی معطلی کے احکامات جاری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں راﺅ انوار نے کہا کہ کوئی بات نہیں پولیس میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔