ایک اور بدتر ایوارڈ بھارت کے نام: دنیا میں سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہونے والا ملک قرار

ایک اور بدتر ایوارڈ بھارت کے نام: دنیا میں سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہونے ...
ایک اور بدتر ایوارڈ بھارت کے نام: دنیا میں سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہونے والا ملک قرار

  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے جہاں کئی بدتر ایوارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں ان میں ایک اور بدتر ایوارڈ کا اضافہ ہو گیا ہے۔بی بی سی کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی سڑکیں دنیا میں سب سے زیادہ پرخطر اور غیر محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔ ان سڑکوں پر دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔ گذشتہ برس سڑک کے حادثات میں 150,000 افراد ہلاک ہوئے اور دس برس میں ان میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ ممبئی شہر میں بھارت کے باقی تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔ یہاں سڑکوں پر آپ کو پیدل چلنے والوں، سکوٹروں، گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کا ایک سیلاب ملے گا جو ٹریفک کے اشاروں اور تمام قوانین کی پرواہ کیے بغیر بہتا چلا جاتا ہے۔ٹریفک پولیس کے اہلکار اس بے ہنگم سیلاب کے سامنے بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایک طرف سے زور سے ہارن بجتا ہے تو دوسری طرف سے کوئی اپنے انجن کو زور زور سے ریس دینا شروع کر دیتا ہے باقی سب نکل جاتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سڑکیں تعمیر کرنے کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کر کے دو سال میں اس تعداد میں پچاس فیصد کمی لے آئے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -