بھارت کا سکیورٹی دینے سے انکار: پاکستان کی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سے باہر

بھارت کا سکیورٹی دینے سے انکار: پاکستان کی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سے باہر
بھارت کا سکیورٹی دینے سے انکار: پاکستان کی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سے باہر

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ذہنیت ایک بار پھر کھیلوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوگئی۔کرکٹ اور ہاکی کے بعد اب کبڈی کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔سات اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کو سکیورٹی کا بہانہ بنا کر ڈراپ کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن بھی بھارت کی ہمنوا بن گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے اپنے ملک میں ہونے والے کبڈی کے میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کوسکیورٹی دینے سے انکار کردیا ۔انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے حتمی اعلان سے پہلے ممکنہ ٹیموں میں پاکستان کا نام بھی شامل تھا تاہم اب پاکستان کبڈی ٹیم حیدرآباد میں  7 اکتوبر سے شروع ہونے والے شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔دوسری جانب پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی کافی وقت باقی ہے۔ امید ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اچھی خبر آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو ویزے دینے سے انکار کر چکا ہے۔

مزید :

کھیل -