اپنے دشمنوں کو موت کا پیغام دینے کے لئے جیسے ہی اس نے سیلفی بنائی تو ایسا خوفناک کام ہوگیاکہ جان کر آپ بھی توبہ کریں گے
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل ہر کوئی سیلفی بناتا نظر آتا ہے لیکن جب شام میں لڑنے والے باغیوں نے دشمن کو موت کا پیغام دینے کے لئے ایک سیلفی بنائی تو یہ اپنے لئے ہی موت کا پیغام بن گئی۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بندوقوں سے مسلح چند جنگجو بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ جنگجو ایک مسلح تنظیم کے جھنڈے تلے بیٹھے ہیں اور دشمن کو خبردار کرنے کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان باغیوں کا تعلق مغربی ممالک کی اتحادی جنگجوﺅں کی تنظیم فری سیرین آرمی سے ہے ، جو کہ صدر بشارالاسد کی افواج کے خلاف لڑرہی ہے۔
’یہ تو میرا بیٹا ہے‘داعش کی ویڈیو میں آدمی کو قتل کرتے بچے کو شہری نے پہنچان لیا,شام کون اور کیسے لے کر گیا؟ایسی بات کہہ دی کہ مغربی مردوں کی نیندیں اڑ جائیں گی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگجوﺅں میں سے ایک شخص موبائل فون اٹھاتا ہے اور سیلفی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ جونہی موبائل فون سے کلک کی آواز آتی ہے تو ساتھ ہی ایک خوفناک دھماکہ ہوتا ہے اور سارا منظر ہی درہم برہم ہوجاتا ہے۔ کچھ دیر بعد دھواں چھٹتا ہے تو کیمرے کا رُخ چھت کے پنکھے کی جانب دکھائی دیتا ہے جبکہ شدت پسندوں کی خوف اور دہشت میں ڈوبی ہوئی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ سیلفی ہی بنی تھی کیونکہ اتفاق سے جس موبائل فون سے سیلفی بنائی جارہی تھی وہ ایک بم کے ساتھ کنیکٹ کیا گیا تھا، یعنی اسے آپریٹ کرنے سے بم کا سرکٹ آن ہونا تھا۔ غالباً سیلفی بنانے والے شدت پسند کے ذہن سے یہ بات محو ہوگئی اور اس نے اپنے ساتھی باغیوں کے ساتھ یادگار سیلفی بنانے کے لئے بم والے موبائل فون کو ہی استعمال کر ڈالا۔
اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے، اور لوگ اسے عبرتناک سیلفی بھی قرار دے رہے ہیں۔ فری سیرین آرمی کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔