معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی

معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی
معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ اظہار کی گرفتاری پر معطل کیے گئے  ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے کہا ہے کہ میں اللہ کے سوا سے کسی سے نہیں ڈرتا ہوں،میں نے ہمیشہ ایمانداری سے نوکری کی ہے،مجھے کئی بار لوگوں نے مارنے کی کوشش بھی کی گئی ہے،جب تک اللہ نے چاہا تو میں زندہ رہوں گا،اگر اللہ نے نہ چاہا تو مرجاﺅں گا،مجھے غلط اور جلد بازی میں معطل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری معطلی کے سائیڈ ایفکٹس آئیں گے جن کا اندازہ جلد ہوجائے گا انہوں نے دھمکی کے انداز میں کہا ہے کہ مجھے کام سے زبردستی روکا جارہا ہے ، دل چاہتا ہے کہ پولیس کی نوکری ہی چھوڑ دوں۔اُنہوں نے کہاکہ کسی کے کہنے پر کوئی گرفتاری نہیں کی ، پولیس کا ایک گروپ میرے خلاف ہے ۔ 

مزید :

کراچی -