خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر ایم کیوایم لندن کا موقف بھی آگیا

خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر ایم کیوایم لندن کا موقف بھی آگیا
خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر ایم کیوایم لندن کا موقف بھی آگیا

  

کراچی،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر ایم کیوایم لندن بھی میدان میں آگئی ۔

ایم کیوایم لندن کے رہنماء اور الطاف حسین کے قریبی ساتھی مصطفی عزیزآبادی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھاکہ ’اظہار الحسن کی گرفتاری یہ ثابت کرتی ہے کہ الطاف حسین سے لاتعلقی کے باوجود اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گی‘۔

یادرہے کہ خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ مارنے کے ’جرم‘ میں ایس ایچ او سہراب جبکہ خواجہ اظہار کی گرفتاری پر ایس ایس پی راؤ انوار کو معطل کردیاگیاجبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کو صوبہ بد رکرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ 22اگست کو پاکستان کیخلاف نعرہ بازی اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیاتھا ۔

مزید :

برطانیہ -