فاروق ستار اور خواجہ اظہار کے الطاف سے رابطے ہیں،جو بھی پولیس افسر آئے گا وہ راو انوار جیسا کام ہی کرے گا،: ہارون الرشید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ نگار اور سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کراچی میںرا و انوار کی جگہ جو بھی افسر آئے گا وہ بھی وہی کام کرے گا جو راو انوار کر رہے تھے۔فاروق ستار کے الطاف حسین سے رابطے ہیں۔الطاف حسین کی سرپرستی کرنے والے فوجی اور سویلین افراد کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ” خبر یہ ہے “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ساری دنیا یہ جانتی ہے کہ کراچی میں حالات کی خرابی کے پیچھے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا ہی ہاتھ ہے۔ فاروق ستار اور خواجہ اظہار جیسے لوگ اب بھی الطاف حسین سے رابطوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راو انوار کراچی میں اچھا کام کر رہے تھے۔ ان کو ہٹا کر شہر کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ہے۔